مرکزی وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج کہا کہ 500اور 1000روپے کے نوٹوں کو
بند کرنے کا فیصلہ ایک سوچے سمجھے منصوبہ کے تحت لیا گیا ہے۔اس سے کچھ لوگ
دوالیا ہوسکتے ہیں مگر آخر میں یہ عمل کچھ حد تک غریب اور امیر کے درمیان کی کھائی کو کم کرےگا۔مسٹر سنگھ نے کہا ہم سیاست کے اصل معنی بتانے کی کوشش کررہے ہیں۔